منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی رکن ماسٹر رحمت خان ڈنمارک میں انتقال کرگئے

(پاکستان) مورخہ 10 نومبر 2015 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی رکن ماسٹر رحمت خان علالت کے باعث ڈنمارک میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے ماسٹر رحمت خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کیے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ ماسٹر رحمت خان نے انگلینڈ، کینڈا، سویڈن، ناروے اور ہالینڈ میں بھی مشن کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات دیں۔

ماسٹر رحمت خان کی میت 12 نومبر 2015 کو لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی جہاں انہیں ان کے آبائی گاؤں دھنی دھوریہ کھاریاں لے جایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی وفد صاحبزادہ فیض الرحمان درانی (امیر تحریک) کی قیادت میں جنازہ میں شرکت کرے گا، وفد میں جی ایم ملک (ناظم امورخارجہ)، میجر سعید راجپوت (کوآرڈینیٹر PAT)، سید فرحت حسین شاہ (نائب ناظم اعلیٰ)، رفیق نجم (ناظم پنجاب)، مظہر دیونہ کے علاوہ گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ کی تنظیم کے عہدیدارن اور کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top